ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شیوراج کے انتخابی سفر کا بگل بجائیں گے امیت شاہ، اجین سے آغاز

شیوراج کے انتخابی سفر کا بگل بجائیں گے امیت شاہ، اجین سے آغاز

Wed, 11 Jul 2018 02:00:29    S.O. News Service

 اندور10جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے مقصد کے تحت حکمران بی جے پی کی مہم کاآغاز پارٹی صدر امت شاہ 14 جولائی کوکریں گے۔ اس دوران وہ نزدیکی مذہبی شہر اجین میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ’آشیرواد یاترا‘ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔بی جے پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اجین کے مہا کالیشوری مندر میں ’پوجا ارچنا‘کے بعد شاہ شیوراج کے عومی آشیرواد یاترا“کا باقاعدہ آغازکریں گے۔ ڈھائی ماہ کی کل مدت کا یہ دورہ مختلف مراحل میں صوبہ کے تمام 230 اسمبلی حلقوں سے ہوکر گزرے گا۔ اس دوران وزیر اعلی ہر اسمبلی حلقہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ’عوامی آشیرواد یاترا‘ کے لئے رتھ کی شکل میں خصوصی گاڑی تیار کی گئی ہے۔شیوراج اس دورہ کے دوران راستے کے مختلف مقامات پر 475 سے زیادہ ”رتھ یاترا“ بھی کریں گے۔ بھوپال میں 25 ستمبر کو سفر کا اختتام ہوگا۔ اس اختتامی تقریب میں بی جے پی کے سینئر لیڈر شامل ہوں گے۔ 


Share: